عرب ملک میں خون کے عطیات دینے کی اپیل
عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) انسانی زندگی کے لیے خون ایک لازمی عنصر ہے سلطنت آف عمان کے محکمہ بلڈ بینک سروسز (DBBS) نے خون کے عطیات دینے کے لیے شہریوں سے اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق باؤشر کے مرکزی بلڈ بینک میں A+ اور B+ خون کی شدید قلت پیدا ہو جانے کے باعث شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ وہ بروز ہفتہ سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جبکہ بروز جمعہ سہ پہر تین بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک خون کے عطیات وصول کریں گے۔