عربوں میں رمضان المبارک کےمہینے سےمحبت :رمضان المبارک کی خوشی میں قیدیوں کومعاف کردیا

دبئی :دبئی کے فرمانروا شیخ محمد راشد نے رمضان سے قبل متعدد قیدیوں کی معافی کا اعلان کر دیا ہے اور اس کےساتھ ساتھ غریب لوگوں‌ کی مدد کےلیے ہنگامی بنیادوں پراحکامات پرعمل درآمد بھی شروع ہوچکا ہے

دبئی سے عرب میڈیا کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے قبل دبئی میں 659 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دبئی کے اٹارنی جنرل کونسلر عصام عیسیٰ الحمیدان نے تصدیق کی کہ یہ دبئی کے حکمران کی خواہش کا حصہ ہے کہ وہ قیدیوں کو دوسرا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

اٹارنی جنرل الحمیدان نے مزید کہا کہ پبلک پراسیکیوشن نے معافی کے حکم پر عمل درآمد اور قیدیوں کی رہائی کے لیے دبئی پولیس کی جنرل کمان کے ساتھ رابطہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ قیدی جلد از جلد اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب اماراتی کے صدر اور ریاست ابوظبی کے امیر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

صدر امارات کے اعلان کے بعد 540 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، تاکہ وہ نئی زندگی شروع کرکے اہل خانہ کی تکالیف کو کم کرسکیں۔

اماراتی صدر شیخ خلیفہ کا کہنا تھا کہ اماراتی جیلوں میں قید افراد کی سزاؤں میں رعایت کا مقصد ہمدردی اور اصلاح معاشرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کو بھی اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا یکساں موقع فراہم کرنا چاہیے تاکہ وہ معاشری میں اپنی ذمہ داری کو انجام دے سکیں۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ اس وقت رمضان المبارک کی تیاری کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پرحفاظتی اقدامات پرعمل درآمد شروع ہے اور مساجد ومراکز میں بھی تزین وآرائش کا کام جاری وساری ہے،دفاترمیں بھی رمضان المبارک کے حوالے سے شیڈول دے دیا گیا ہے

Comments are closed.