ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

بالی ووڈ کے نامور اداکارامیتابھ بچن اوران کے اداکار بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کےبعد اُن کے اہل خانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن کا کرونا ٹیسٹ منفی جب کہ ان کی بہواور ابھیشک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک کی بیٹی ارادھیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں۔ گزشتہ روز امیتابھ بچن اور اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد اُن دونوں کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اداکاراؤں جیا بچن اور ایشوریا رائے کو گھر ہی میں 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے اور قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد ایشوریا رائے بچن اور جیا بچن کا ایک بار پھر سے کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا ہے اور کسی کو گھر سے باہر اور اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ صرف اشیائے ضرورت فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

Comments are closed.