اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں یہ کام کریں، صدر مملکت نے خط لکھ دیا

اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں یہ کام کریں، صدر مملکت نے خط لکھ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممبران قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے

صدر مملکت نے اراکین اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ‏لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ مشکلات کا شکار ہے آپ اہلِ ثروت لوگوں کے ساتھ مل کر اُن تک راشن پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ کورونا کی وبا سے پوری دنیا انتہائی پریشانی کے عالم میں ہے اور یہ وبا پاکستان میں بھی پھیل رہی ہے۔

صدر مملکت کا خط میں مزید کہنا تھا کہ وبا کےپھیلاؤکوروکنے کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہے ‏حلقے کے لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے اُن کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ رابطہ رکھیں اْن کی حوصلہ افزائی کریں اور اُن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ عوام میں احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی پیدا کریں ‏علمائے کرام کی مشاورت سے مساجد میں عبادات کے لیے ایک 20 نکاتی اعلامیہ وضع کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور مساجد کمیٹیوں کے تعاون سے 20 نکاتی اعلامیے کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کوروناسے بچاوَ کےلیے احتیاطی تدابیر اختیا ر کرنے ہوں گے،کورونا سے نجات اور گناہوں کی مغفرت کےلیے اللہ سے دعا کریں،امید ہے مساجد میں کوروناسے بچاوَ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیا ر کی جائیں گی

Comments are closed.