مزید دیکھیں

مقبول

پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نبیل گبول نے...

پی ایس ایل 10 ، یونائیٹڈ نے ملتان کو 47 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ 10 کے ساتویں میچ میں...

پی ایس ایل 10: پشاور نےملتان کو 120 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ کے 9ویں میچ میں ملتان سلطانز...

پاکستان کی ترقی کیلئےنظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم نے رمضان پیکج کی ترسیل کے...

آرامکو حملوں کے خلاف ٹھوس اور مضبوط موقف اپنانا ہو گا، شہزادہ محمد بن سلمان

آرامکو حملوں کے خلاف ٹھوس اور مضبوط موقف اپنانا ہو گا، شہزادہ محمد بن سلمان

باغی ٹی وی رپورٹ : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ٹیلیفون پر گفتگو کے کہا ہے کہ آرامکوپر حملے ایک خطرناک عمل ہے دنیا کو اس کے مقابلے ٹھوس انداز سے جواب دینا ہو گا.دوسری طرف خطے میں امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی کے لیے کیے جانے والے انتظامات پربھی تبادلہ خیال کیا۔جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ مشرق وسطی میں کچھ ہونے جا رہا ہے

دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے حزب اللہ اور حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں، خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایرانی اقدامات اور رویے کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔