خلیج عرب؛ آراش گیس فیلڈ پر اپنے حقوق حاصل کرنے کی کوشش. ایرانی وزیر
ایران کے وزیر تیل جواد اوجی نے کہا ہے کہ اگر دیگر فریق تعاون ترک کر دیتے ہیں تو ان کا ملک خلیج عرب میں واقع الدرہ/آراش گیس فیلڈ پر اپنے حقوق حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اوجی نے کہا کہ اگر تعاون پرآمادگی ظاہر نہیں کی گئی تو ایران اپنے حقوق اور فوائد بشمول آراش گیس فیلڈ کی ڈرلنگ اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا اور اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔
کویت کے وزیر تیل سعدالبراک نے جمعرات کو اسکائی نیوزعربیہ کو بتایا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سرحدی حد بندی کا انتظار کیے بغیر الدرہ گیس فیلڈ سے ڈرلنگ کے بعد پیداوار شروع کردے گا۔ البراک نے اس سے قبل کہا تھا کہ کویت اور سعودی عرب کو خلیج میں واقع الدرہ گیس فیلڈ کے ’’خصوصی حقوق‘‘حاصل ہیں۔انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ پہلے اپنی سمندری سرحدوں کی حد بندی کرکے اس فیلڈ پر اپنے دعوے کی توثیق کرے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
اس سے قبل ایران نے اس گیس فیلڈ میں اپنے حصے کا دعویٰ کیا تھا اور گذشتہ سال سعودی عرب اور کویت کے درمیان اس گیس فیلڈ کی ترقی کے لیے طے پانے والے معاہدے کو’غیرقانونی‘ قرار دیا تھا۔