سربراہ پاک بحریہ کی طرف سے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف کی جانب سے حملوں میں شہادت پانے والے افسر اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے،
نیول چیف کی جانب سے شہید افسر اور جوانوں کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، واضح رہے کہ آج شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کاروائیوں میں دس جوان شہید ہوئے ہیں،








