کراچی :نئی نسل کوضمیرفروشی کا سبق دے رہےہیں‌:شریفان سیاست:خرم شیرزمان نے حقیقت بتا کرسب کوحیران کردیا، اطلاعات کے مطابق خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ نواز اور شہباز بدکردار، بدبودار اور غلیظ سوچ کے مالک ہیں۔

پاکستان میں چھانگا مانگا اور سندھ ہاوس کا کلچردینے والوں کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو بنی گالہ میں عمران خان کے کچن کے حالات کا علم ہے مگر مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں اربوں کیسے آئے یہ انہیں نہیں معلوم۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ نے محترمہ بے نظیر کے خلاف گھٹیا حرکات سازشیں کیں، انٹرویو میں کی گئی شہباز شریف کی غیر اخلاقی گفتگو کی مزمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بدکردار، بدبودار اور غلیظ سوچ کے مالک ہیں، ایک گرے ہوئے شخص سے گری ہوئی بات کی توقع کی جاسکتی ہے، 25 مارچ 1992 آج ہی عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ اسی مارچ کے مہینے میں آل ڈاکو موومنٹ سے عوام کی جان چھڑائیں گے، عمران خان کسی کو وکٹ کے دو طرف نہیں کھیلنے دیں گے۔

 

 

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سر دھڑ کی بازی لگانے والوں کو آخر میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

سینیٹر شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت دکھانے سے کیوں بھاگ رہے ہیں، اندھیری رات ختم ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار راہِ فرار اختیار کررہی ہے، گالی گلوچ کے کلچر کو ختم کرکے مہذب معاشرے کی طرف جائیں، وزیراعظم پارلیمان میں اکثریت دکھائیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ حکومت اپنا مینڈیٹ کھو چکی ہے، حکومت کے دن پورے ہوچکے ہیں، اقتدار سے چپکنے کیلئے حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

Shares: