عارف علوی پرعہدہ چھوڑنے کے بعد مقدمات بنیں گے،بلاول

0
165
PPP

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ادارے پر کوئی داغ لگا ہو وہ دھونا چائیے ،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کوئی مضبوط فیصلہ دیا جائے ،وکلاء یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ذولفقار علی بھٹو کا قتل ٹھیک نہیں تھا،آئین قانون اور فیکٹس پر بات ہو رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں سب سے پہلے اس ملک کے سیاستدان کو فیصلہ کرنا ہو گا،آصف زرداری کو صدر مملکت منتخب کرائیں گے،میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں، سنی اتحاد کونسل نے ہم سے بات کرنے سے انکار کیا،سنی اتحاد کونسل کے شکر گزار ہیں مریم نواز اور مراد علی شاہ کو بلا مقابلہ وزیر اعلی بنوا چکے، مجھے بھی ابھی تک راضی کرنے کی کوشش تک نہیں کی کہ میں شہباز شریف کو وزیراعظم کا ووٹ نہ دوں، بس پھر آپ بھی خوش رہیں میں بھی خوش رہتا ہوں

سب سے زیادہ غلطیاں اس شخص نے کیں جو آج اڈیالہ میں ہے،بلاول
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی ہو گی،اگر صدر عارف علوی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے تو سپیکر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے،عارف علوی پرعہدہ چھوڑنے کے بعد مقدمات بنیں گے،پہلا مقدمہ آئین توڑنے کا بنے گا، پاکستان پیپلز پارٹی صرف اپنے بارے میں نہیں سوچتی ،ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اپنے ممبر لے کر اسمبلی میں بیٹھیں گے،اگر ہم یہ کہتے کہ ہم ان کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو اس کا نتیجہ کیا ہوتا ،پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنی غلطی نہیں مانتے ، سب سے زیادہ غلطیاں اس شخص نے کیں جو آج اڈیالہ میں ہے،آج جو شخص اڈیالہ جیل میں ہے، اگر وہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کےلئے تیار نہیں تو زرداری نے جومفاہمت کی بات کی ہے وہ کیسے ہو گی، تحریک انصاف اپنی غلطیاں ماننے کو تیار ہی نہیں،

بلاول بھٹو کا اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ

میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول

نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

Leave a reply