راولپنڈی: صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا دورہ جی ایچ کیو، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ ،اطلاعات کے مطبق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں پاک فوج کی آُپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا، انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
صدرپاکستان ڈاکٹرعارف الرحمن علوی جی ایچ کیو پہنچ گئے، جہاں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی pic.twitter.com/7ncDFZOU1D
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 25, 2021
بعد ازاں صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے اور ملکی سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔
صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ سائبر سکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، ملکی سلامتی کیلئے اس کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔