فلم زندگی تماشا کے مرکزی اداکار عارف حسن کا شکوہ

زندگی تماشا میں‌کام کرنے کے باوجود مجھے لوگ پہچانتے ہی نہیں ہیں
arif hasan

سرمد کھوسٹ‌ کی فلم زندگی تماشا کی ریلیز سے قبل ملک میں‌شور شرابہ اور ہنگامے ہوئے نتیجہ یہ نکلا کہ فلم کو بین کر دیا گیا اور سرمد کو مجبورا فلم یوٹیوب پر ریلیز کرنا پڑی. فلم یوٹیوب پر ریلیز ہوئی تو اسے بڑی تعداد میں‌دیکھا گیا اور پتہ چلا کہ جن بنیادوں پر فلم پر پابندی عائد کی گئی ایسی وجوہات ہیں ہی نہیں. اس فلم میں‌مرکزی کردار عارف حسن نے ادا کیا تھا. عارف حسن نے سرمد کھوسٹ کے پوڈ کاسٹ میں گلہ کیا ہے کہ لوگ مجھے پہچانتے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے فلم زندگی تماشا سے پہلے تھیٹر کے ڈراموں میں کام کیا ہوا ہے، میں یقینا ایک مشہور فنکار نہیں تھا لیکن زندگی تماشا میں‌کام کرنے کے باوجود مجھے لوگ پہچانتے ہی نہیں ہیں.

انہوں نے کہا کہ ”بہت سارے لوگ مجھے بعض مرتبہ آرکیٹک اور ٹاؤن پلانر تو بعض دفعہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا چیئرمین سمجھ بیٹھتے ہیں،” اور ایک ٹی وی چینل نے مجھے آرکیٹیک سمجھ کر مجھ سے براہ راست عمارت کے منہدم ہونے پر بات بھی کی۔انہوں نے کہا کہ زندگی تماشا کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا.یہ فلم ایک اچھے مولوی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کسی بھی انفرادی شخص، کسی فرقے یا مذہب کی غلط ترجمانی نہیں کی گئی.

عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

Comments are closed.