معروف فوک سنگر عارف لوہار نے کہا ہے کہ جب میں‌شہر کی زندگی سے اکتا جاتا ہوں‌ تو اپنے گائوں آجاتا ہوں یہاں آ کر مجھے بہت سکون ملتا ہے. انہوں نے کہا کہ میرے والد کے انتقال کو 40 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن مجھے آج بھی ان کی یاد ہر دم ستاتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جیسے وہ میرے آس پاس ہیں اور ہر معاملے میں‌ میری رہنمائی کرتے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ میرے والد کا فنی سفر ان کی زاتی زندگی میرے لئے مشعل راہ ہے.

”میں نے اپنے بیٹے کا نام اپنے باپ کے نام پر رکھا ہے”، میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں یہی وجہ ہے کہ میں نے کبھی ان پر سختی نہیں کی نہ ہی اپنی مرضی ان پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ گائیکی میرا شوق ہے انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کا شوق ہے کہ وہ اپنے دادا کی طرح پرفارم کرے. وہ ان کو دیکھتا رہتا ہے ان کو سنتا رہتا ہے ان کے انداز کو اپنانے کی کوشش کرتا ہے ٹھیک ہے اسکی مرضی ہے وہ جو چاہے کرے. انہوں نے کہا کہ جس کو بھی گانے کا شوق ہے وہ ریاضت ضرور کرے.

خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

Shares: