لاہور: چوہدری نثارعلی خان کے فرزند ارجمند چوہدری تیمورعلی خان میدان میں آگئے ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے،
دوسری طرف خاندانی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ قوی امکان ہے کہ ان کے صاحبزادے چوہدری تیمور علی خان والد کی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے سے متعلق نئے قانون کے اطلاق سے قبل چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی کی نشست جہاں سے وہ گزشتہ انتخابات میں 32 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے، چھوڑ دیں گے کیونکہ نئے قانون کے تحت انہیں حلف اٹھانا ہوگا یا پھر سیٹ خالی کرنا ہوگی۔