تبدیلی آگئی : برطانوی پولیس افسر نے دوران ڈیوٹی ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگا دئیے، ویڈیو وائرل:تحقیقات کا حکم

0
63

لندن :تبدیلی آگئی : برطانوی پولیس افسر نے دوران ڈیوٹی ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگا دئیے، ویڈیو وائرل:تحقیقات کا حکم ،اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں پرہونے والے مظالم کے مناظرنے دنیا کے بے حس ممالک کو بھی ہلا کررکھ دیا ہے برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے، برطانوی پولیس افسر نے دوران ڈیوٹی ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

 

 

لندن میں ایسے ہی ایک مظاہرے کے خلاف برطانوی پولیس آفیسر نے ’فری فلسطین‘ کے نعرے بلند کر دئیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

تاہم میٹروپولیٹن پولیس نے مذکورہ خاتون پولیس آفیسرز کے :خلاف فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعہ لندن میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کے دوران پیش آیا۔

ترجمان میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد کے لیے ضروری ہے کہ افسران غیر جانبدار رہیں۔خاتون پولیس افسر کے نعرے پر مظاہرین نے خوشی کا اظہار کیا تھا، پولیس افسر نے مظاہرین میں سے ایک کو گلے لگایا، اور سفید پھول وصول کیا

Leave a reply