امریکی فضائیہ نے تین ماہ سے بھی کم قت میں بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹ :امریکہ کے سرپر ہتھیار بنانے اور اسے جدت بخشنے کابھوت کبھی کم نہیںہوا ہے لہذا اس سلسلے میں امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے، بلیسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ائیر فورس بیس سے فائر کیا گیا جس نے بحر الکاہل میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
امریکی حکام کی جانب سے اس بلیسٹک میزائل کے تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ائیر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔امریکا اپنے نت نئے ہتھیاروں سے دنیا پر اپنا غلبہ مسلط کیے ہوئے ہے.