امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جوبائیڈن کو سنگین طعنہ دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جوبائیڈن کو سنگین طعنہ دے دیا
باغی ٹی و ی : امریکہ میں صدارتی انتخابات کا دنگل ہونے والا ہے جس وجہ سے دونوں فریق ایک دوسرے کو چت کرنے پر تلے ہوئے ہیں. غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کٹھ پتلی ہیں اور یہ وہی کرتے ہیں جو وہ کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کے اہم انتخابات ہونے والے ہیں اور ہم شہروں اور نواحی علاقوں کو جرائم اور افراتفری کے مستقبل سے بچائیں گے جبکہ رائے شماری سے لگتا ہے ہم انتخابات میں برتری حاصل کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم منی سوٹا سے جیتے تو پھر گیم اوور ہو جائے گی تاہم دوسری جانب چین چاہتا ہے کہ میں انتخابات میں ہار جاؤں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن ہورہا ہے. جس وجہ سے دونوں فریق ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں. اس سے قبل جیو وبائیڈن نے شہریت اور رجسٹریشن کے متنازع قوانین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے فوری ضروری اقدامات اٹھائے،
جوبائیڈن کے پالیسی پیپر میں دیگر ممالک میں مسلم کمیونٹیز کے ساتھ ہونے والے مظالم کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا گیا، بیان پر بھارتی امریکی گروپ کو آگ لگ گئی اور انہوں نے اس پر نظرثانی کی درخواست کی جس کا جوبائیڈن کی ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔
دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے انتخابی ریلی میں ٹرمپ پرتنقید کی ہے،جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اوباما دور کاہیلتھ کیئرایکٹ ختم کرنےکی سوچ ظالمانہ ہے،ٹرمپ انتظامیہ کوروناکےدنوں میں ہیلتھ کیئرسسٹم تباہ کرنا چاہتی ہے،ٹرمپ چاہتےہیں ہم معیشت اورصحت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں،ٹرمپ نےاب بھی بحران کی بنیادی حقیقت کونہیں سمجھا ،ٹرمپ نہیں جانتےکہ معیشت ٹھیک کرنےکےلیےکوروناپرقابو پاناہوگا.
امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کشمیریوں کے حق میں بول پڑے