سیالکوٹ: بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،6 ملزمان گرفتار

تھانہ مراد پور پولیس اور پیٹرولنگ پوسٹ کھمبرانوالہ کی مشترکہ کارروائی

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ مراد پور پولیس اور پیٹرولنگ پوسٹ کھمبرانوالہ کی مشترکہ کاروائی،دوران ناکہ بندی گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 6 ارکان کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد۔

تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں تھانہ مراد پور پولیس نے پٹرولنگ پوسٹ کھمبرانوالہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی دو گاڑیوں کی تلاشی لی جن میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت.
1. چوہدری بلال حسین گوندل ولد چوہدری امان اللہ گوندل سکنہ گوندل سٹریٹ کوٹلی بہرام سیالکوٹ2. محمد الیاس ولد گل اعظم شاہ قوم پٹھان سکنہ وزیرستان گنی گرم3. وقاص احمد ولد عبیداللہ قوم پٹھان سکنہ وزیرستان تحصیل لدھا4. محمد ساجد ولد تاج دین قوم پٹھان سکنہ وزیرستان 5. محمد عاصم ولد عبدالقدوس قوم پٹھان سکنہ لدھا وزیرستان 6. جنید ولد میرخا جان قوم پٹھان سکنہ لدھا وزیرستان

دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے 04 عدد کلاشنکوف،01 عدد 222 رائفل، 01 عدد 9mm پسٹل معہ متعدد گولیاں و میگزین و 02 عدد کوپے، 01 عدد ویگو ڈالہ اور 01 عدد کار برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

Leave a reply