آرمی چیف سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات ، اہم امور پر گفتگو

0
50

آرمی چیف سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات ، اہم امور پر گفتگو

باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے وزیر خارجہ نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دفاعی اور سلامتی میں اضافے ، علاقائی سلامتی خصوصا افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے پر آئے ہوئے معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے خصوصی طور پر پاکستان کی افغان امن عمل میں مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اظہار خیال کیا کہ پاک روس تعلقات ایک مثبت راہ پر گامزن ہیں اور متعدد میدان میں ترقی کرتے رہیں گے۔


آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ فوجی تعاون میں اضافے کی خواہش کو پورا کرتا ہے۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان ان تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو افغانستان میں امن و استحکام لاسکتے ہیں کیونکہ اس سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کسی بھی ملک کے خلاف کوئی دشمنی والا منصوبہ نہیں ہے اور ہم خودمختاری مساوات اور باہمی ترقی پر مبنی ایک کوآپریٹو علاقائی فریم ورک کی سمت کام کرتے رہیں گے۔

Leave a reply