آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے، کیا کہا؟

0
38

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سکھر پہنچ گئے ہیں وہ سکھر میں آج شام جلسہ سے خطاب کریں گے، سکھر پہنچنے پر مولانا فضل الرحمان کا شاندار استقبال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم کے استعفیٰ اور نئے الیکشن کے مطالبے پر قائم ہیں، قوم جلد خوشخبری سنے گی

مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت میں اس پر سماعت ہو رہی ہے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ قانون اور آئین کی پاسداری ہو،تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں.

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ختم، پلان اے ،بی، سی ختم پھر بھی مولانا امید سے

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفیٰ پر متحد ہیں، اس پر کوئی دوسری رائے نہیں، نااہلوں کی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا، نااہلوں نے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی، غریبوں کو نوکریاں دینے کی بجائے بھکاری بنایا جا رہاہے، ہم اس حکومت کو مزید چلتا نہین دیکھ سکتے.

سکھر میں کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، سکھر پہنچنے پر جے یو آئی سندھ کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا.

Leave a reply