آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، قانون میں کیا تبدیلی کی گئی؟ وفاقی وزراء نے بتا دیا

0
53

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، قانون میں کیا تبدیلی کی گئی؟ وفاقی وزراء نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع  کا جو فیصلہ اگست میں کیا تھا وہی ابھی تک قائم ہے، عدالت کی مدد کی گئی ہے،وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 255کے رولز میں ترمیم کردی ،آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیارہے،ترمیم کےذریعے آرٹیکل 255میں لفظ توسیع کا اضافہ  کیا گیا،سابق آرمی چیف جنرل کیانی کو آرمی ریگولیشن 255کے تحت توسیع دی گئی،

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ایل اوسی پرکشیدگی اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال بھی غیرمعمولی ہے عدالت کی معاونت کے لئے نیا جملہ قانون میں ایڈ کیا گیا ہے، آج کی کابینہ میں اور بھی بہت ساری چیزوں پر بحث ہوئی، آج سب سے اہم معاملہ یہ تھا. ہمارے خطے میں غیر معمولی حالات ہیں، کشمیر کی صورتحال سب کے سامنے پر، بھارت پلوامہ طرز کا جھوٹا حملہ کر سکتا ہے،

وفاقی کابینہ میں کس وفاقی وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا؟ اہم خبر

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ختم، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تجویز پر صدر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار ہے۔ صدر نے وزیراعظم کی تجویز پر آرٹیکل 243 کے تحت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔ یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ کیا ایکسٹنشن دینے کے حالات ہے یا نہیں؟ خطے کے اس وقت غیر معمولی حالات ہیں۔ بھارت دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ پہلی بار بھارت نے بالاکوٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، بھارت کا یہ حملہ غیر معمولی صورتحال ہے۔ سرحدوں پر غیر معمولی حالات کی وجہ سے مدت ملازمت میں توسیع دی گئی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد میں آرمی چیف جنرل باجوہ کا بہت اہم کردار ہے۔ بھارت بار بار پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور کوئی جھوٹا فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔ اس نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے۔ ان غیر معمولی حالات کے پیش نظر مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ سابق آرمی چیف جنرل کیانی کی بھی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پہلی بار نہیں ہو رہی، ماضی میں بھی ہوتی رہی، کیانی صاحب کی بھی ہوئی تھی.ملک میں غیرمعمولی حالات ہیں،بھارت آزادکشمیرپرقبضےکی دھمکی دےرہاہے،

چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

وفاقی کابینہ اجلاس، بھارت سے اشیاء کی درآمدگی بارے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

سعودی شہزادے کی اچانک پاکستان آمد ،وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات. چہ میگوئیاں جاری

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ 11 وزرا نے دستخط کئے اور کچھ نے نہیں کئے یہ کہا جا رہا ہے، رولز ہے کہ جو انکار نہیں کرتا اس کو مانا جاتا ہے، یہ واضح رہے، عمران خان ملک کی سیاسی، معاشی، اقتصادی صورتحال کے ساتھ اب مدت ملازمت میں توسیع کے جو عدالتی تقاضے تھے وہ پورے کر دیئے ،عسکری اور سیاسی قیادت ملکر ملک دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کریں گے.

Leave a reply