آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، سیکیورٹی اقدامات پراطمینان کا اظہار

0
46

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس،ملکی سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 2 روزہ کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا فورم نے ملکی سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا،کور کمانڈرز کانفرنس میں سیالکوٹ واقعے کی مذمت کی گئی ،فورم نے کہا کہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ملک سے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا کور کمانڈرز نے ملکی سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا از حد ضروری ہے،۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج میں جاری تربیتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی پر منحصر مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا از حد ضروری ہے اجلاس کے دوران عسکری قیادت نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیا گیا اور عزم دہرایا گیا کہ تشدد پسندانہ اور دہشت گردانہ عناصر کے لیے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا

Leave a reply