آرمی چیف ، وزیراعظم ملاقات میں کشمیر پر ایسی کیا بات ہوئی کہ بھارت ہوا پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،
مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان
دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جائزہ لیا گیا اور کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت کی گئی،ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرآئینی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی.
بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی
وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے دفاعی کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں میں ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، وزیر اعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا.
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یاد گار شہدا پر حاضری، پھول رکھے، اور دعا کی. اس موقع پر کور کمانڈر پشاور بھی ان کے ہمراہ تھے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور میوزیم، فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا ،آرمی چیف نےفاٹامیں استحکام کیلیے فرنٹیئر کورکے تعاون کو سراہا،