آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وفد کی ملاقات
باغی ٹی وی :آرمی چیف سےچیئرمین تکافل انشورنس گروپ کی ملاقات ہوئی . ملاقات میں قطری حکمران خاندان کےارکان نے بھی شرکت کی ، ملاقات میں افغان امن عمل اورمختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا.
آرمی چیف نےمختلف شعبوں میں قطرکےتعاون کوسراہا، چیئرمین تکافل گروپ نےخطےمیں تنازعات روکنےکیلئے پاکستان کےکردارکو سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔