آرمی چیف کا کھاریاں گیریژن کا دورہ ، پاک فوج کی ناقابل تسخیر صلاحیتوں کو خراج تحسین

0
53

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ ، پاک فوج کی ناقابل تسخیر صلاحیتوں کو خراج تحسین

باغی ٹی وی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا۔اس دورےمیں سینٹرل کمانڈ کے جاری وار گیم گیم میں شرکت کی۔آرمی چیف کا کھاریاں گیریژن میں کمانڈر سنٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے استقبال کیا۔


آرمی چیف نے بڑھتے چیلنجوں سے نمٹنے ، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر اور یقینی بنانے کے لئے عسکری منصوبہ سازوں کی صلاحیت کو سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور روایتی اور غیر روایتی خطرات کے مقابلہ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت ، آپریشنل تیاری اور مادر وطن کے دفاع کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی چیف نے ان کے اعلی حوصلے اور ناقابل برداشت جذبے کے لئے ان کی تعریف بھی کی۔

Leave a reply