آرمی چیف سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/03/591455_84124445-1.jpg)
آرمی چیف سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات
باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد، افغانستان میں تعینات امریکی جنرل آسٹن ملر کی ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد نے اہم ملاقات کی، افغانستان میں کمانڈر ریزولوٹ فورس جنرل آسٹن ملر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جاری افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات #Afghanistan #USA pic.twitter.com/YEojkgcdrJ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 8, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کے دوران پاکستان کے امن کے لیے کردار کو سراہا۔