آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات:شیخ خلیفہ کےانتقال پر تعزیت

ابو ظہبی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زايد النہيان سے ملاقات میں شیخ خلیفہ کے ا نتقال پر تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ متحدہ عرب ا مارات کے حوالے سے بتایا کہ صدر یواےای محمد بن زايد النہيان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ، جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ خلیفہ کےا نتقال پر تعزیت کیا۔

یاد رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی متحدہ عرب امارات پہنچے تھے ، جہاں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر نئے امارتی صدر اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا تھا۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا جمعہ ، 13 مئی 2022 کو انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ انہیں ابدی سکون عطا فرمائے اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو صبر اور سکون عطا کرے۔

وزارت نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات آج سے چالیس روزہ قومی سوگ منائے گا جس میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزارت نے مزید کہا کہ تمام وزارتوں، محکموں اور وفاقی، مقامی اور نجی اداروں میں ہفتہ 14 مئی سے تین دن کے لیے کام معطل رہے گا۔ جومنگل17 مئی سے بحال ہوجائے گا۔

Comments are closed.