آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے قومی محافظ کے کمانڈر کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

0
40

8:15 PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے قومی محافظ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ خلیفہ کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

باغی ٹی وی : بحرین کے قومی محافظ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ خلیفہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آج
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی سے متعلق امور ، علاقائی سلامتی خصوصا افغان امن عمل اور دونوں فوجوں کے مابین پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کی ریاست کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی ، معاشی اور دفاعی تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ دونوں نے خطے میں امن اور سلامتی کے لئے کوششوں سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
معززین عازمین نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

Leave a reply