آرمی چیف سے سفیر منیر اکرم کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ اور سفیر منیر اکرم نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، افغانستان مصالحتی عمل اور تنازعہ کشمیر سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کی خدمت میں کردار ادا کرنے اور اس سلسلے میں‌کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

Shares: