سوشل میڈیا پرشرمین عبید چنائے اور سونیا حسین کی تکرار، فیروز خان بھی بول پڑے

0
28
سوشل میڈیا پرشرمین عبید چنائے اور سونیا حسین کی تکرار، فیروز خان بھی بول پڑے #Baaghi

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین پر فلم ساز شرمین عبید چنائے کی جانب سے سخت تنقید پر فیروز خان نے شدید ردعمل دیا ہے-

باغی ٹی وی : اداکار فیروز خان نے سونیا حسین کی حمایت کرتے ہوئے کہا اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ایک مرتبہ میں نے ان خاتون( شرمین عبید چنائے) سے متعلق ایک ویڈیو دیکھی تھی جہاں ایک عورت یہ شکایت کررہی تھی کہ شرمین عبید نے انہیں کام کا معاوضہ نہیں دیا۔

فیروز خان نے لکھا کہ اب یہ خاتون کسی کی پرورش پر سوال اٹھا رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے سونیا حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے کوئی نہیں ہوتے، آپ نے بس مضبوط رہنا ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے 2018 میں ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر وہ ماہرہ ہوتیں تو کبھی بھی رئیس میں کام نہ کرتیں کیونکہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا کوئی شوق نہیں۔

تاہم اس پر آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کبھی ماہرہ خان جیسی بن ہی نہیں سکتیں، کبھی بھی ایسا سوچیے گا ہی نہیں کہ آپ کو نہ کہنے کی ضرورت پڑے گی اورسونیا حسین کی پرورش پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی بات آپ کی پرورش کی عکاسی کررہی ہے۔

شرمین عبید کے بیان پر ردعمل میں سونیا نے کہا کہ ’آپ کسی ایک اداکارہ کی حوصلہ افزائی کر کے اور دوسرے کو نیچا دکھا کر میری پرورش پر سوال کر رہی ہیں عالمی وبا نے لوگوں کو اتنا فالتو وقت دے دیا ہے کہ وہ باتوں کا غلط مطلب لے کر آپ پر ہی تنقید شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے ماہرہ کی کسی فلم کے انتخاب کا سوال کیا جاتا تو میں یقیناً ’ورنہ‘ کا انتخاب کرتی کیونکہ کام میں میں آزادی اظہار کو کبھی بھی کسی کی توہین نہیں سمجھا جاسکتا مس چنائے آپ کے الفاظ، لہجہ کسی صورت ایک ایسی خاتون کو نہیں پیش کررہے تھے جو کوئی عالمی اعزاز اپنے پاس رکھتی ہوں میں نے کبھی ماہرہ بننے کی کوشش نہیں کی، ماہرہ ایک بہترین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن میرے راستے اور منزل کچھ اور ہیں –

ماہرہ خان سے متعلق بیان، سونیا حسین اور شرمین عبید چنائے میں لفظی جنگ

Leave a reply