‏قومی سلامتی کمیٹی اجلاس جاری،آرمی چیف پارلیمنٹ پہنچ گئے،

0
22

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، قومی اسمبلی ہال میں ارکان کی آمد جاری ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ‏پرویزخٹک، بابراعوان، معیدیوسف،شیخ رشید پہنچ گئے بلاول بھٹوزرداری، رضاربانی، وزیراعلیٰ سندھ بھی پہنچ گئے ،اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اجلاس میں ملکی داخلی صورت حال کے علاوہ افغانستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کوچھٹی دے دی گئی جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کو داخلے سے روک دیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میڈیا تب آتا ہے جب پارلیمنٹ کھلی ہو، جب پارلیمنٹ میں چھٹی کردی گئی ہے تو میڈیا والے آکر کیا کریں گے

اجلاس میں شرکت سے قبل پی پی چیئرمین بلاول سے سوال کیا گیا کہ اگر اڈے دینے سے متعلق فیصلہ ہوتا ہے تو کیا آپ ساتھ دیں گے ۔۔؟ جس پر بلاول خاموش رہے، بعد ازاں‌ صحافی نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں آپ کا ان پٹ کیا ہو گا ۔۔؟ جس پر بلاول نے جواب دیا کہ پہلے ان کی سن لیں پھر فیصلہ کریں گے

Leave a reply