کراچی: آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث کئی لوگ مختلف مقامات پر پھنسے ہیں، آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سندھ کے کئی علاقے زیر آب آئے ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، کراچی کے علاقوں گلبرگ، لیاقت آباد، نیو کراچی میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے 36 سے زائد مقامات پر بارش کا پانی نکالنے کا کام جاری ہے، کراچی میں 10 ہزار سے زائد افراد میں تیار کھانا تقسیم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس کے پاس ایم 9 پر حفاظتی بند قائم کردئیے گئے ہیں، انجینئرز کے ملیر، سعدی ٹاؤن، گرڈ اسٹیشن پر تین ڈی واٹرنگ پلانٹ کام کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق آرمی انجینئرز نے پانی کے بہاؤ کے کنٹرول کے لیے مختلف حفاظتی بند قائم کردئیے گئے ہیں، قائد آباد کے قریب ملیر ندی میں پڑھنے والا کٹاؤ بھر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق لطیف آباد میں ریلیف اور میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ متاثرہ آبادی کو کھانا مہیا کیا گیا۔ آرمی انجینئر مختلف علاقوں کو پانی بہانے میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ دادو میں بھی فوجی دستوں کو آگے بڑھنے کے لئے ہروقت تیاررہنے کا حکم دے دیا گیا ہے

پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق تحصیل جھڈو ضلع میرپورخاص میں پورین نالے کے کنارے شدید بارش اور قریبی پانچ دیہات میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے دم توڑ گیا ہے۔ ان علاقوں میں پانی کے بہاو کو روکنے کے لئے فوج کے جوانوں اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے کی گئی حائل مشکلات کو ختم کردیا گیا ہے

آئی ایس پی آر کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پررابطے کرنےکےلیے درج ذیل نمبرزدیئے گئے ہیں‌ !

34491082  021
99247267   021
02199207795

 

Shares: