مارگلہ ہلزپرلگی آگ کوبجھانے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹربھی مصروف خدمت

اسلام آباد:ملگلہ ہلز، اسلام آباد پر آگ بجھانے میں فوج سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔ پاکستان آرمی ایوی ایشن کے دو ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقے میں روانہ کیے گئے۔ ہیلی کاپٹروں نے آگ بجھانے کے لیے پانی لے کر جانے والی بالٹیاں استعمال کیں۔

شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

اطلاعات کےمطابق اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں بھڑک اٹھنے والی آگ پرمکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا تاہم پہاڑیوں کے دوحصوں میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے۔

ادھر پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرآگ بھجانے میں مصروف ہیں

آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

مارگلہ پہاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن جاری ہے، آپریشن میں  آرمی ہیلی کاپٹرزحصہ لے رہے ہیں جن کے ذریعے پہاڑیوں میں بدستور آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز کے بیشتر حصے میں لگی آگ پرمکمل طورپرقابو پا لیا گیا ہے۔

بلوچستان : شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ذرائع کے مطابق اس پہاڑی سلسلے میں گزشتہ دو روز سے آگ لگی ہوئی ہے جواس قدرشدید ہے کہ مارگلہ ہلز کے تفریحی مقام دامن کوہ سے ہوتی ہوئی مونال کے قریب سڑک تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد متعلقہ حکام نے فوج سے مدد کی اپیل کی۔

اسلام آباد کی پہچان سمجھے جانے والے اس پہاڑی سلسلے میں آگ لگنے کی وجہ بظاہر گرمی کی شدت کو قرار دیا جاتا ہے لیکن بہت سے باخبر افراد اس کا الزام سی ڈی اے افسران پر لگاتے ہیں۔

Comments are closed.