فوجی حراست میں 102 ایسے افراد کی فہرست سامنے آ گئی ہے جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔
باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اکرام بھی کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے فوجی حراست میں ہیں، اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 102 ملزمان میں جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 7 افراد اور کور کمانڈرہاؤس لاہورپرحملے میں ملوث27 افراد بھی شامل ہيں 10 افراد بنوں گیریژن، 5 افراد ملتان، 10 افراد گوجرانوالہ ،5 میانوالی گیر یژ ن، 14 ایف سی قلعے اور 3 افراد بلوچ رجمنٹ سینٹر پر حملوں میں ملوث ہونے کے باعث فوجی حراست میں ہیں۔
تمام افسران مل کر کام کریں ،ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے …
9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔








