سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ارنب گوسوامی بھارت کا واحد اینکر ہے جو سیف علی خان پر حملے کے کیس کو حل کرنے کے قریب ہے؟ کیا کرینہ کپور کا اس سے کچھ تعلق ہے؟ کیا وہ کچھ جانتی ہیں؟ جلد ہی وقت یہ بتائے گا۔ "بھوتوں کی باتیں”۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبشر لقمان نے سیف علی خان پر حملے کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار کیا اور بھارت کے مشہور اینکر ارنب گوسوامی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ واحد اینکر ہیں جو سیف علی خان پر حملے کے کیس کو حل کرنے کے قریب ہیں۔مبشر لقمان سیف علی خان پر حملے کو لے کر متعدد وی لاگ بھی کر چکے ہیں اور انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں نہ کہیں کچھ چھپایا جا رہا ہے، سیف علی خان پر حملہ ہوا تو کرینہ گھر میں تھی، ملازم گھر میںتھے، کسی نے حملہ آور کو نہ پکڑا، ہسپتال چھوٹا بیٹا لے کر گیا، گاڑی چلانے کے لئے ڈرائیور نہیں تھا تو رکشے پر سیف علی خان کو جانا پڑا، مبشر لقمان سوا اٹھا چکے ہیں کہ اس کیس میں کرینہ کپور کا کوئی تعلق ہو سکتا ہے، کیا وہ کچھ جانتی ہیں؟
مبشر لقمان نے اس بیان کے ذریعے اس کیس پر مزید روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے ،مبشر لقمان کا خیال ہے کہ ارنب گوسوامی اس معاملے کو جلد ہی حل کر لیں گے، لیکن اس میں کرینہ کپور کا کردار ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔
سیف علی خان پر گھر میں حملہ ہوا تھا ،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں اس کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بے قصور ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے اور پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کا چہرہ بھی نہیں مل رہا، جس وجہ سے پولیس تحقیقات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں.
واضح رہے کہ 16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا،مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا،سیف علی خان کو زخمی ہونے کے بعد گھر کی گاڑی کے بجائے رکشہ میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا،اسپتال پہنچنے پر سیف کا آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا اور اداکار کو تقریباً 6 دن کے بعد منگل کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
سیف علی خان کیس میں نیا موڑ،کرینہ کپور ملوث؟ بیٹے نے کیسے جان بچائی
ملزم نے قیمتی سامان کو ہاتھ تک نہ لگایا،سیف پر حملہ،کرینہ کا بیان ریکارڈ
سیف علی خان حملہ،ملزم نے کپڑے بدلے،ننگے پاؤں آیا،جوتے پہن کر گیا
سیف علی خان حملہ،20 تحقیقاتی ٹیمیں،50 گھنٹے گزر گئے،ملزم گرفتار نہ ہو سکا
سیف علی خان پر حملے کے بعد شاہد کپور کا ردعمل
سیف علی خان کو سابقہ اہلیہ نے دی تھیں نیند کی گولیاں
خاموش رہو، حملہ آور نے سیف علی خان کے ملازمین کو دھمکی دی
سیف علی خان پر حملہ،مشتبہ شخص گرفتار
سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق
سیف علی خان پر حملہ،مودی کے حامی شاعر کی”تیمور”پر تنقید ،مذہبی انتہاپسندی کا عنصر
سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف
سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار
کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ
زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش، سیف علی خان زخمی