ساہیوال:اعلی سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
59

ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی،
میونسپل کارپوریشن افسران کے خلاف توہین عدالت کے جرم میں بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین نے مستقل ہونے کےلئے ساہیوال لیبر کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی،جس پر عدالت نے محکمہ کو ان ملازمین کے مستقل کیے جانے بارے
حکم نامہ جاری کیا تھا،اور اس معاملے میں ہائی کورٹ نے بھی محکمہ کی اپیل خارج کرتے ہوئے ملازمین کو مستقل کرنے کے لیبر کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا تھا لیکن اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے افسران نے عدالتی حکم نامے کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملازمین کو مستقل نہ کیا۔جس پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ساہیوال اور چیف آفیسر سروسز میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے خلاف توہین عدالت کی اپیل دائر کی گئی تھی،الزام علیہان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر لیبر کورٹ کے معزز جج صاحب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام علیہان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ آئیندہ تاریخ سماعت پر ان افسران کو ہر صورت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے دونوں افسران کی تنخواہ میں سے پچاس ہزار روپے بطور جرمانہ کٹوتی کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا حکم بھی جاری کیا،
واضح رہے کہ بعض ملازمین کی طرف سے یہ الزام بھی سامنے آیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران ڈیلی ویجز ملازمین کی آڑ میں بوگس حاضریاں لگا کر لاکھوں روپے کی تنخواہیں خود وصول کرتے ہیں اسی وجہ سے ان کو مستقل نہیں کیا جارہا کیونکہ اس سے ان کا دھندہ ختم ہونے کا خدشہ ہے

Leave a reply