ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے
ٹوکیو اولمپکس : پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا بھارت کے تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے جیولین تھرو(نیزہ بازی) کے فائنل مقابلے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
ارشد ندیم کے اولمپک فائنل میں پہنچنے پر شوبز شخصیات کی مبارکباد
ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس کے بعد وہ اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے –
ارشد ندیم پاکستان ٹوئٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
پاکستانی ایتھلیٹ کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیے جانے پر 4 اگست کو وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہے اور سیاسی و سماجی اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعریفیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا تھا-