گزشتہ دنوں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں مسلم لیگ نواز کے کارکن ناصر بٹ پر لفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے ارشد شریف کے قتل کا الزام عائد کیا تھا یہ دعویٰ ہے ناصربٹ کے وکیل کا جن کے ذریعے امجد شعیب کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے.

لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو نواز شریف کے ساتھی اور مسلم لیگ لندن کے رہنماء ناصر بٹ نے اپنے وکیل راجہ خالد محمود خان کے ذریعے ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں انہوں نے امجد شعیب کا ایک ولاگ جو امجد شعیب کے یوٹیوب چینل کا تھا 29 اکتوبر 2022 کو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے الزام عااید کیا تھا کہ؛ ”اس کے بارے میں یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ میاں صاحب کے پاس ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا ہے ایک مفرور قاتل ہے ناصر بٹ جبکہ اس کے بارے میں یہ بھی افواہ ہے اور کہا جارہا ہے کہ ناصر بٹ نے یہ سارا کام ارینج کیا اور اس میں یہ بھی کہا گیا کہ مریم کے کہے پہ. اب یہ ساری چیزیں جو ہیں information کے pieces ہیں”.

قانونی نوٹس میں امجد شعیب کے ان جملوں کا لفظ بہ لفظ حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مرحوم ارشد شریف جو کہ ایک سینئر صحافی تھا کے قتل بارے اس قسم کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جو سراسر بے بنیاد ہیں.

نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے کہ؛ میرا موکل (ناصر بٹ) جو ایک انتہائی شریف انسان ہے اور جس کے پاس پاکستان اور برطانیہ کی شہریت ہے اور نہ کوئی ایسا مجرمانہ ریکارڈ ہے کے بارے میں لفظ قاتل استعمال کیئے گئے جبکہ ان کے بارے میں کس قسم کی کوئی ایسی بات نہیں جس میں انہوں نے کبھی پاکستانی قانون توڑا ہو. ناصر بٹ کے وکیل راجہ خالد محمود نے کہا ہے کہ آپ کے الزامات بے بنیاد ہیں لہذا اب آپ میرے موکل کو زہنی کوفت اور انکی شہرت خراب کرنے وغیرہ پر 751000000 روپے ہرجانہ ادا کریں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
اس حوالے سے لفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے تاحال باغی ٹی کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا لیکن ان کا موقف موصول ہونے کے بعد اس خبر میں شامل کردیا جائے گا.


جبکہ؛ ناصر بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ؛ ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب نے مجھ پر صحافی ارشد شریف کے قتل کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگانے کی کوشش کی ہے لہذا میں نے اپنے وکلاء کے ذریعے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے.

Shares: