مزید دیکھیں

مقبول

گوجرانوالہ: گرلز کالج سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین، مفت کورسز کے اجراء کا اعلان

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)گورنمنٹ ایسوسی...

2025 میں فضائی حادثات،عوام میں خوف کی لہر

2025 میں فضائی سفر کے دوران کئی افسوسناک اور...

ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

پاکستان بھر سے میں غیر قانونی افغان باشندوں...

سکھر :ڈی آئی جی کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) ڈی آئی جی...

سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا اور چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آج رات تک قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

ارشد شریف قتل کا مقدمہ آج شام تک درج کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں سرکاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد، خرم احمد اور طارق وصی کو نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے۔

مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سیکرٹری خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ پہلے سےہی بہت مقبول ہیں، قتل سے متعلق عوام میں بہت خدشات ہیں جن کو سامنے لانا ضروری ہیں،قتل کو لے کر کس کس پر انگلیاں نہیں اٹھائی گئیں، یہ کتنا خطرناک ہے،صحافیوں سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائیگی –

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاملے میں وزرت خارجہ کا لیڈنگ رول ہے، کیا کینیا والے اپنا رپورٹ شیئر کرینگے؟ سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کا مقدمہ آج شام تک درج کرنے کا حکم دیا تھا-

5 کروڑ آبادی میں سےعمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟ سپریم کورٹ