کراچی: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہر کردی،مقدمہ درج،انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل

0
50

کراچی: ضلع کیماڑی کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہر کردی،ارسلان تاج کو پیر کی صبح ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

باغی ٹی وی : سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فدا حسین کے مطابق ارسلان تاج کو ڈی سی کیماڑی کے دفترپر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ڈی سی کیماڑی کے دفترپر حملے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج ہے اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار

مقدمہ ڈی سی آفس کے ملازم کاشف مبین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں میں پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی، بلال غفار، عطا اللہ، سعید آفریدی، شبیر قریشی، حیدر خلیل، حضرت خلیل، اسلام خلیل، برہان، طارق خان، معراج، مومن خان، قادر پٹھان، ادریس آفریدی، فیاض یوسفزئی، چوہدری زبیر، قیصر اعوان اور دوا خان پر اسلحہ، لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لیس کارکنوں کی قیادت کرنے کا الزام ہے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اور اس دوران متعدد افراد زخمی ہوئے۔

پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

کراچی کے ضلع کیماڑی کے سائٹ اے تھانے میں ایف آئی آر نمبر 28/2023 رواں سال 18 جنوری کو درج کی گئی تھی زیر دفعہ 380، 427، 324، 149، 147، 148، 186 اور 506 بی کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی عائد ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں ارسلان تاج کا نام شامل نہیں ہے تاہم انہیں نامعلوم ملزم کے طور پر شامل کیا گیا ہے جنہیں مدعی یا عینی شاہدین شناخت کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان تاج کو پولیس نے گلستان جوہر میں علی الصبح گھر سے گرفتار کیا تھا۔

ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

Leave a reply