آرٹیکل 370، کیس کی سماعت کب ہو گی، خبر آ گئی

0
82

بھارتی سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آرٹیکل 370سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل سے کرے گا۔

بھارت، آرٹیکل 370کے حوالے سے آئینی بینچ کی تشکیل

قبل ازیں بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کوہٹانے کو چیلنج کرنے والی درخواستیں آئینی بنچ کو ارسال کر دیں۔ اسی طرح بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر ٹائمز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھاسن کی طرف سے دائر 370 کی منسوخی اورموبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کو ختم کرنے کے لئے دائر درخواست بھی آئینی بنچ کو بھیج دی۔

جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کا آئینی بنچ آرٹیکل 370سے متعلق درخواستوں کی سماعت منگل سے شروع کرے گا۔

جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے بھارتی سپریم کورٹ کے جج این وی رمن کی سربراہی میں آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا تھا۔ پانچ رکنی آئینی بینچ میں جسٹس رمن ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس آر سبھاش ریڈی، جسٹس بی آر گوئئی اور جسٹس سوریہ کانت شامل تھے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370پر فیصلہ سنا دیا

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کو مختلف جماعتوں اور شخصیات نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Leave a reply