آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ” ہیومر لافٹر فیسٹیول” سمیت پہلے سے شیڈول تمام تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں . تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کے پیش نظر حکومت سندھ کی جاری کردہ نئی ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے حفاظتی اقدامات کے طور پر تا حکم ثانی ہر قسم کی چھوٹی بڑی تقریبات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء آرٹس کونسل کی طرف سے ان تمام خواتین و حضرات سے معذرت کی گئی ہے جنہوں نے آرٹس کونسل میں تقریبات کے لیے بکنگ کر رکھی تھی۔ کرونا وائرس میں تیزی سے اصافہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر تقریبات کو ملتوی کرنا پڑا حالات معمول پر آنے کے بعد تقریبات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا تقریبات ملتوی کرنے کا اعلان
Shares: