آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لائبریری کمیٹی کی جانب سے معروف شاعرہ شہناز نور کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد

0
59

کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لائبریری کمیٹی کی جانب سے معروف شاعرہ شہناز نور کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔

شہناز نور بہت ہی زبردست شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم اور شاندار خاتون تھیں، آرٹس کونسل پر شہناز کا جو حق تھا وہ انہوں نے بھرپور طریقے سے ادا کیا ،میں جن سے محبت کرتا ہوں وہ سارے لوگ میرے سامنے دنیا سے چلے گئے ،ا ن خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کراچی آرٹس کونسل میں معروف شاعرہ شہناز نور کی یاد میں منعقدہ مشاعرے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،

انہوں نے کہا کہ کووڈ نے ہم سے ہمارے پیارے چھین لیے ،ہم بدقسمت ہیں کہ ہمیں اپنے پیاروں کے جنازے اُٹھانے پڑے، شہناز نور کا ذکر کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل آبدیدہ ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ میرا اُن سے جذباتی تعلق تھا ،مشاعرہ بیادِ شہناز نور کا اہتمام لائبریری کمیٹی کی جانب سے کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شاعرہ ریحانہ روحی نے ادا کیے، چیئر مین لائبریری کمیٹی اقبال لطیف نے شہناز نور کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ بھی کرائی ،مشاعرے میں چیف کوآرڈینیٹر لائبریری کمیٹی ثبین سیف نے شہناز نور کی زندگی پر لکھا گیا مختصر مضمون حاظرین کے گوش گزار کیا ،

رکن گورننگ باڈی کاشف گرامی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہناز نور آپا نے ہمارے ساتھ آرٹس کونسل میں پہلا الیکشن 1999ءمیں ہمارے ساتھ لڑا، آرٹس کونسل شہناز آپا کا دوسرا گھر تھا، مشاعرے میں معروف شعراءکرام نے اپنا زبردست کلام پیش کرکے شہناز نور کو خراجِ عقیدت پیش کیا، شعراءکرام میں انور شعور ،ڈاکٹر فاطمہ حسن، اے ایچ خانزادہ،اجمل سراج،منصور ساحر، خالد معین،ڈاکٹر حنا امبرین طارق،یاسر سعید، نیر سوز،میر احمد نوید، تحصیل عباس جعفری، آفتاب مضطر،شبیر نازش، ریحانہ احسان،سحر علی و دیگر شامل تھے۔

Leave a reply