لاہور:میڈیا مالکان ورکروں پرکرونا سے خطرناک بن کروار کرنے لگے ، مشکل دورمیں بے روزگارکردیا ،اطلاعات کےمطابق اے آر وائی نیوز اور سما نے اپنے ملازمین پر کورونا وار کردیاہے۔اس فیصلے کے بعد ورکروں پربہت سخت گزررہی ہے

ادھرذرائع کا کہناہے کہ اے آر وائی اور سما ابتک ایسے ادارے تھے جہاں ورکرز خود کو محفوظ سمجھ رہے تھے اور ذہنی سکون میں تھے کیونکہ یہاں کبھی سیلری تاخیر کا شکار نہیں ہوئیں اور نہ کورونا کے دوران کوئی سیلری کٹ لگا جب کہ کورونا وائرس اے بچانے کے لئے ان دونوں اداروں نے اپنے کارکنوں کی زندگیوں کیلئے کئی اچھے اقدامات بھی کئے۔۔

ذرائع کا کہناہے یہی وجہ ہے کہ ان دونوں اداروں کے ورکرز اہنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کررہے ہیں بلکہ ورکرز نے اپنے اہل خانہ کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالاہواہے۔

اب جب کہ ایک طرف وزیراعظم لاک ڈاؤن میں نرمی کا ارلان کررہے ہیں وہیں اے آر وائی نیوز نے اپنے ورکرز کا فیول الاؤنس تیرہ اپریل سے اچانک بند کردیا اور آج یعنی چودہ اپریل کو سما نیوز نے اپنے ورکرز کے فیول الاؤنس میں پچاس فیصد کٹوتی کردی۔۔ پپو نے اے آر وائی اور سما انتظامیہ سے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیاہے ۔۔

Shares: