لاک ڈاؤن میں توسیع، سندھ حکومت نے نئے احکامات جاری کر دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں توسیع،محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیزجاری کردئیے
تعمیراتی شعبے،ای کامرس ایکسپورٹ،ای کامرس بزنس،ای کامرس کال سینٹرکھولنے کی اجازت دی گئی ہے،توانائی،گیس،ایل این جی، ریفائنری ، پیپراینڈپیکنگ،سیمنٹ،کیمیکل اورکھاد سیکٹرکو کام کی اجازت ہو گی، پلمبر، کارپینٹر ،الیکٹریشن ،لانڈریزی ،سافٹ وئیراینڈپروگرامنگ اورشیشے کی صنعت کوکام کی اجازت ہوگی،بک شاپ اوراسٹیشنری کی تمام سیکٹرزکوایس اوپیزکے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی،
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کھانےسےمتعلق اشیاء اورانڈسٹری کام کرسکیں گے.کام کرنےوالی جگہوں سے متعلق بھی ایس او پیزجاری کردئیے،49کوریئر اور ڈلیوری کمپنی کوبھی کوبھی کام کرنے کی اجازت ہوگی،مختلف شعبہ جات کوڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کمشنرسے اجازت نامہ لیناہوگا،ریسٹورنٹ میں ہوم ڈلیوری کی سروس بحال کردی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ،انٹرسٹی پر پابندی برقراررہے گی،
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پربھی پابندی ہوگی،مزارات پراجتماعات پر پابندی ہوگی ،شام 5 بجے سے صبح8 بجے تک کریانہ،میڈیکل،پیٹرول پمپ بندرہیں گے
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی خواہش پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کے لئے توسیع کر دی ہے. وزیراعظم عمران خان کا قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ ہم نے انتہائی مشکل حالات میں لاک ڈاؤن پر عمل کیا۔ غریب طبقے کو اس سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
قبل ازیں سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر صوبائی حکومت کو کچھ تحفظات ہیں۔ ہم وفاق کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے لیکن ایس او پیز ہمارے ہوں گے۔کورونا وائرس ے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سب کو عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔