ممبئی: آریان خان منشیات کیس میں اینٹی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا آزاد گواہ پربھاکرسائل دل کا دورہ پڑنے سے 36 برس کی عمر میں ہلاک ہوگیا۔
باغی ٹی وی : بھرتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پربھاکر سائل کے وکیل تشار کھنڈارے نے بتایا کہ منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل کو ان کی رہائش گاہ پر دل کا شدید دورہ پڑا جس کے باعث وہ جمعے کو چل بسا-
آریان خان کیس : این سی بی نے چارج شیٹ کیلئے مزید 90 دن کی مہلت مانگ لی
بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاکر سائل اس کیس کے ایک اور گواہ کے پی گوساوی کا باڈی گارڈ تھا پربھاکر سائل نے اس وقت میڈیا کی توجہ حاصل کی جب اس نے اپنے حلفیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پربھاکر سائل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کے پی گوساوی کو 25 کروڑ روپے کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے سنا تھا یہ معاملہ 18 کروڑ میں فائنل ہونا تھا جس میں سے 8 کروڑ روپے مبینہ طور پر این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو ادا کیے جانے تھے اور باقی 10 کروڑ آپس میں بانٹنے کی بات ہورہی تھی۔
آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب
اس کے علاوہ پربھاکر سائل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ چھاپے کے دوران وہ بھی کروز پر موجود تھا۔ این سی بی نے اس سے خالی کاغذات (پنچ نامے) پر سائن کرنے کے لیے کہا تھا اسے آرین یا کسی اور کی گرفتاری کا علم نہیں تھا –
ڈی سی پی زون ون کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں سائل نے کہا تھا کہ اس نے شاہ رخ خان کی مینجر پوجا دادلانی سے بھی بات چیت کی تھی پربھاکر نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کسی دباؤ میں بیان نہیں دے رہے ہیں اور نہ ہی پیسے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مہاراشٹر کے کسی وزیر کے ساتھ کسی قسم کے تعلق سے بھی انکار کیا۔
ان الزامات کے بعد این سی بی نے انکوائری شروع کی تھی اور وانکھیڑے نے ان تمام الزامات سے انکار کیا تھا جبکہ اس معاملے میں این سی بی کی ایس آئی ٹی داخل ہوئی اور سمیر وانکھیڑے کو اس کیس سے الگ کر دیا گیا۔