شہباز شریف، حمزہ کی گرفتاری کا فیصلہ ہو گیا

0
39

شہباز شریف، حمزہ کی گرفتاری کا فیصلہ ہو گیا
شہباز شریف کی فوری ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی فوری ضمانت منسوخی کی حکومت کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے، عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا مؤقف سنے بغیر ضمانت منسوخی پر حکم جاری کرنا مناسب نہیں حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ عدالت شہباز شریف کو 4 اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتی ہے ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت عبوری ضمانت کیساتھ ہی کیجائے گی اسپیشل سینیٹرل عدالت کے جج اعجاز حسین اعوان نے تحریری فیصلہ جاری کیا ،جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے 25 مارچ کا حکم واپس لینے کی استدعاکی ،شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست آج سماعت کےلیے مقرر نہیں ہے،عبوری ضمانت کی درخواست 4 اپریل کےلیے مقرر ہے، عدالت مخالف فریق کو سنے بغیر مذکورہ درخواست پر کوئی حتمی حکم جاری نہیں کر سکتی عدالت شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتی ہے کہ وہ اپناجواب جمع کروائیں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں آج ہی منسوخ کرانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے بینکنگ کورٹ لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران درخواست دائر کی گئی ہے درخواست ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ لاہور میں دائر کی گئی ،،درخواست میں عدالت کی قبل از گرفتاری کا 25 مارچ کا عبوری حکم منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے جج ا سپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

درخواست گزار نے کہا کہ شہباز شریف عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں،عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں بلاجواز توسیع کی،شہباز شریف کو گزشتہ سماعت پر بلاجواز حاضری سے استثنٰی دیا گیا،جج نے استفسار کیا کہ ایک آرڈر ہو چکا ہے تو اسے کیسے یہاں چیلنج کیا جا سکتا ہے؟ آپ اس آرڈر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں،شہباز شریف کو حاضری سے استثنٰی مل گیا اسے آپ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں،وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ اگر کوئی بھی غیر قانونی کام ہو جائے تو عدالت اسے درست کر سکتی ہے،یہ عدالت حاضری سے استثنٰی کے آرڈر پر نظر ثانی نہیں کر سکتی،جج اعجاز حسن اعوان نے کہا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر کوئی آرڈر نہیں کر سکتا،نوٹس جاری کر دیتا ہوں، پیر کو بحث کیلئے آ جائیں،

دوسری جانب فواد چوھدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر پیر کو سماعت ہو گی اور شہباز شریف کی ضمانت کینسل ہو جائے گی انشاللہ سوموار کو ضمانت منسوخی پر فیصلہ آ جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،عمران خان کبھی دھمکی آمیز خط لہراتے ہیں، کبھی اپوزیشن کو چوہا، چور ڈاکو کہتے ہیں، وفاقی وزرا کبھی الیکشن کروانے کا کہتے ہیں تو کبھی استعفے دینے کے مشورے دے دیتے ہیں، صورتحال یہ بن چکی ہے کہ وزرا نے پارلیمنٹ لاجز خالی کرنے شروع کر دیئے اور عمران خان بضد ہیں کہ مجھے ہی وزیراعظم رہنا ہے اسکے لئے کچھ ہی کیوں نہ کرنا پڑے لیکن دوسری جانب تمام عامل جواب دے چکے، جلائی گئی بتیاں بجھ چکیں، اور قوی امید ہے کہ عمران خان کل اتوار کو وزیراعظم ہاؤس سے نکالے جا رہے ہیں

عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کے لئے ایک اور حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نجی ٹی وی جیو کے مطابق عمران خان نے ہدایات دے دی ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار کیا جائے،اعزاز سید کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی ضمانتیں منسوخ کروائی جائیں اور انکو گرفتار کیا جائے، وزارت قانون نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے متعلق ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں حکومت کی جانب سے درخواست آج ہی ایف آئی اے عدالت لاہور میں دائر کیے جانے کا امکان ہے ایف آئی اے عدالت نے 4 اپریل تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کررکھی ہے

وزارت قانون کا چارج فواد چودھری کے پاس آ گیا ہے، فروغ نسیم کے استعفے کے بعد اب فواد چودھری وزیر قانون ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ ہم ضمانتیں منسوخ کروانے کے لئے عدالت جائیں گے

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو سامنے رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف وزیراعظم آفس سے سامان کی منتقلی شروع کی بلکہ انکے معاونین، وزرا اور سیکرٹریز نے بھی سامان کی منتقلی شروع کر دی ہے،وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان نے تو اپنا دفتر بھی خالی کر دیا ہے،اعظم خان نے سامان پشاور منتقل کردیا ہے، کئی وزرا نے اپنا سامان منتقل کروا دیا ہے گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز سے سامان کی منتقلی کا کام جاری رہا، اسی لئے پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی،

پتہ نہیں پرسوں سیاست میں رہوں گا یا نہیں ؟ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ، سیکورٹی بڑھا دی گئی

این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا

اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی "پارٹی” مولانا نے سب کو بلا لیا

Leave a reply