وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

0
49

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے آپشن پرغورشروع کردیا ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کے بعد دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کو ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کر سکتے ہیں ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی یہ بات کر چکے ہیں کہ پی ٹی آئی سے استعفے دینے چاہئے، وزیراعظم عمران خان کوتجویز دی گئی ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اوراتحادیوں کی جانب سے اجتماعی استعفے دیئے جائیں استعفوں سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہو جائے گی اتنی سیٹوں پر ضمنی الیکشن کرانا مشکل ہو گا یہی مشق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بیک وقت کی جا ئے گی وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن میں جانا ان کے لیے سود مندثابت ہوگا قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد155 ہے جبکہ قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے، اسوقت اپوزیشن کے پاس زیادہ اراکین ہیں کیونکہ حکومتی اتحادی بھی حکومت کو چھوڑ چکے ہیں اور سو فیصد امکان ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی اور عمران خان کو گھر جانا پڑے گا، عمران خان نے کہا تھا کہ میں زیادہ خطرناک ہو کر آؤں گا، زیادہ خطرناک ہو کر آنا استعفے ہی ہو سکتے ہیں اور کچھ نہیں کیونکہ اسے قبل پچھلئ حکومت میں سو دن سے زیادہ کا دھرنا تو وہ دے چکے ہیں

دوسری جانب سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوئے تھے،وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لیے نہیں ان کے لیے لڑ رہے ہیں جن کی وہ نمائندگی کر رہے ہیں،عمران خان عہدے ،طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑرہے ، یہ ان کی تقدیر ہے،کھیل ابھی ختم نہیں ہوا،

وزیراعظم کے معاون فرح حبیب کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سازش سب کے سامنے ہے کوئی شک کی گنجائش نہیں،ایک غیر ملکی طاقت نے پاکستان میں تبدیلی کے لیے ایک سازش رچائی پاکستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقت کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟ جب ہم نے ایبسلوٹلی ناٹ کہاں تو اسکا خمیازہ بھی جانتے تھے،آج جو تحریک عدم اعتماد میں پیش پیش ہیں وہ ماضی میں ڈرون حملوں پر بات نہیں کرتے تھے،

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف یہ قوم بھکاری نہیں ہے اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے اشرافیہ کا بڑا حصہ ذاتی مفاد کے لیے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے قوم غیرت مند ہے اسی لیے آج تاریخی لمحہ میں لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے

پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہہنا ہے کہ کل شام وفاق میں تکنیکی بنیادوں پر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اپوزیشن کہہ رہی تھی عثمان بزدار استعفیٰ دیں ،آج کہہ رہی ہے غیر قانونی عمل ہے، اپوزیشن کو کل دل کا دورہ پڑنے والاہے جرائم پیشہ خاندان وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اپوزیشن ترجمان کہتے استعفٰی غلط دیا ، لوٹ مار ایسوسی ایشن کے پلے اب کچھ نہیں رہنا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہمارے امیدوار پرویز الہٰی ہیں، وہ کامیاب ہو نگے،اتحادی ساڑھے 3 سال سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،آزاد ارکان بھی اس لیے ہمارے ساتھ ہیں ان کو پتہ ہم کام کر رہے ہیں،علیم خان کو تو بندہ نہیں ملا وہ تو اکیلے ہیں

دوسری جانب ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب والا معاملہ غیر قانونی ہے،عدالت میں استعفیٰ غیرآئینی قرار پاسکتا ہے،نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی کھٹائی میں پڑ سکتا ہے،اتھارٹیز اپنی غلطی کا احساس کریں تو یہ معاملہ حل ہو سکتا ہے، سیکریٹری سروسز نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن کیا وہ واپس لیں،ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی ماموں بن گئے ہیں،دھاندلی کی کوشش روکی جائےگی،اپوزیشن کے 80 فیصدارکان اب بھی موجود ہیں،عثمان بزدارگئےہیں،عمران خان بھی جائیں گے ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ آج واپس مل جائیگا

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں،حمایت پرجہانگیر ترین کا بھی مشکورہوں
قبل ازیں جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا، رات گئے جہانگیر ترین اور اسحاق ڈارمیں مذاکرات کا فائنل راونڈ ہوا

پتہ نہیں پرسوں سیاست میں رہوں گا یا نہیں ؟ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ، سیکورٹی بڑھا دی گئی

این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا

اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

Leave a reply