پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

0
58

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

متحدہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

امیدوار وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبائی اسمبلی پنجاب آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اس کارکن پر اعتماد کیا،جہانگیر ترین سمیت تمام آزاد ارکان کے شکر گزار ہیں،میڈیا جو نمبرگیم چلارہا ہے ہماری گنتی اس سے کہی زیادہ ہوچکی ہے کبھی آپ کسی کو ایبسولوٹلی ناٹ کہتے ہیں اور کبھی دھمکاتے ہیں، شہبازشریف سمیت متعدد رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا،اگر کامیاب ہوا تو پہلی ، دوسری اور تیسری ترجیح عوام ہو گی ،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، ہم نے انتقام لیا ہوتا تو ملک میں موٹرویز نہ بنتیں، سب سے بہترین انتقام یہ ہے کہ عمران نیازی جمہوری عمل کے ذریعے بے نقاب ہو کر گھر جانے کی تیاری کر رہا ہے

مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں کہ عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے وفاق اور پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئےگی،حنا پرویز بٹ پنجاب اسمبلی اجلاس میں پہنچ چکی ہیں اور پر جوش ہیں، انکا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے جیتنے کی خوشی میں ن لیگی خواتین اراکین اسمبلی نواز شریف کی تصویر والی شرٹس پہنیں گی،

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے داخلے پر 2روز کیلیے پابندی عائد کر دی گئی ہے، حکومتی من پسندی، صحافیوں کا گلا دبانا شروع کر دیا، سابق وزیر یاسر ہمایوں نے صحافی کا گلا دبا دیا صحافیوں کو پنجاب اسمبلی اجلاس کی کوریج کی اجازت نہیں دی جا رہی ،پنجاب اسمبلی کا دروازہ صحافیوں کے لئے بند کر دیا گیا اس دوران صحافیوں پر تشدد بھی کیا گیا ، پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کا داخلہ بند اور تشدد کرنے پرصحافیوں نے احتجاج کیا ،سینئر صحافیوں نے صحافیوں پر تشدد نامنظور کے نعرے لگائے

پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی ، سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے بتایا کہ آج انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا اورکوئی کارروائی نہیں ہوگی۔سپیکر کواختیار ہے کہ وہ ووٹنگ کل کرواتے ہیں یا پیرکو۔وزارت اعلی کے امیدوار آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ہونے والے اجلاس کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایجنڈا اورایس اوپیز جاری کردئیے ایجنڈے کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے دن ارکان اسمبلی اپنا شناختی کارڈ اوراسمبلی کارڈ ساتھ لائیں۔ ارکان اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہوگا۔ کوئی رکن اپنا موبائل فون اسمبلی میں نہیں لے جاسکے گا۔ایجنڈے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی اپنا بیگ ایوان میں نہیں لے جاسکیں گی۔

پنجاب اسمبلی میں گنتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین بھی پہنچے جنھں کچھ عرصہ پہلے لاہور میں ہی گولی ماری گئی تھی

پنجاب کے نئے وزیراعلی کے لئے نمبر گیم اہمیت اختیارکر چکی ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 اراکین پر مشتمل ہے، قائد ایوان کے انتخاب کے لئے سادہ اکثریت 186 اراکین کی حمایت درکار ہے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں آزاد ارکان کا فیصلہ کن کردار ہو گا پنجاب اسمبلی میں آزاد ارکان کی موجودہ تعداد 4 ہے ۔ ایک آزاد رکن جگنو محسن گذشتہ روز مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر چکی ہیں حکمران اتحاد تاحال 193 ارکان پر مشتمل ہے حکمران اتحاد میں شامل تحریک انصاف کے 183 اور مسلم لیگ ق کے 10 اراکین شامل ہیں

ایوان میں مسلم لیگ ن کے 166 اور پیپلزپارٹی کے 7 اراکین شامل ہیں۔ راہ حق پارٹی کے واحد رکن پنجاب اسمبلی نے ابھی تک کسی اتحاد میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا پاکستان تحریک انصاف میں 3 ناراض گروپ بھی موجودہیں ،جن میں ترین گروپ، علیم خان گروپ اور چھینہ گروپ شامل ہیں۔ چھینہ گروپ نے چوہدری پرویز الہی کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کر رکھا ہے ۔ علیم خان گروپ نے اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے ۔ جہانگیر ترین گروپ نے بھی حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہمارے امیدوار پرویز الہٰی ہیں، وہ کامیاب ہو نگے،اتحادی ساڑھے 3 سال سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،آزاد ارکان بھی اس لیے ہمارے ساتھ ہیں ان کو پتہ ہم کام کر رہے ہیں،علیم خان کو تو بندہ نہیں ملا وہ تو اکیلے ہیں

دوسری جانب ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب والا معاملہ غیر قانونی ہے،عدالت میں استعفیٰ غیرآئینی قرار پاسکتا ہے،نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی کھٹائی میں پڑ سکتا ہے،اتھارٹیز اپنی غلطی کا احساس کریں تو یہ معاملہ حل ہو سکتا ہے، سیکریٹری سروسز نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن کیا وہ واپس لیں،ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی ماموں بن گئے ہیں،دھاندلی کی کوشش روکی جائےگی،اپوزیشن کے 80 فیصدارکان اب بھی موجود ہیں،عثمان بزدارگئےہیں،عمران خان بھی جائیں گے ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ آج واپس مل جائیگا

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں،حمایت پرجہانگیر ترین کا بھی مشکورہوں ,قبل ازیں جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا، رات گئے جہانگیر ترین اور اسحاق ڈارمیں مذاکرات کا فائنل راونڈ ہوا

پتہ نہیں پرسوں سیاست میں رہوں گا یا نہیں ؟ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ، سیکورٹی بڑھا دی گئی

این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا

اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا

نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

Leave a reply