بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنا نیا لگژری برینڈ ڈیلویکس اوپن کیا ہے ، اس کی پرموشن ان کے والد شاہ رخ خان نے کی خود جم کر کی ہے. اس لگژری بریںڈکا لانچ کر دیا گیا ہے . ویب سائٹ سے خریداری کی جا سکتی ہے . لیکن لوگ حیران رہ گئے ہیں ویب سائٹ پر موجود کپڑوں کی قیمتیں دیکھ کر. ایک ٹی شرٹ کی قیمت چوبیس ہزار ہے اسی طرح سے ایک جیکٹ ڈھائی لاکھ کی ہے ، ہر چیز کی قیمت بہت زیادہ ہے اور اس قیمت کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ خریدار کو جی ایس ٹی بھی الگ دینا ہو گا وہ بھی بہت زیادہ ہے. آریان خان کے برینڈ ڈیلولیکس پر تنقید کی
جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مڈل کلاس طبقے کی پہنچ سے باہر ہے اس برینڈ کے کپڑے خریدنا. سوشل میڈیا پر صارفین اس برینڈ کے ھوالے سے میمز بنا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بھئی یہ تو دیکھ لیتا کہ انڈیا میں ایک بڑی تعداد غریب لوگوں کی ہے جو کہ اتنے مہنگے کپڑے افورڈ نہیں کر سکتے، دوسری طرف آریان خان کے برینڈ کی چیزیں وہ لوگوں ہاتھوں ہاتھ لے رہے ہیں جو صاحب حیثیت ہے.