ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو عدالت پہنچا دیاگیا

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ایس ایچ او نے کہا کہ کرپشن کیس میں گرفتار کیا جوڈیشل کیاجائے۔ اسد قیصر نے عدالت میں کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن والے کافی دن لگائیں گے، استدعا ہے جلدی کردیاجائے، معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی نے پیش ہونا ہے، تھوڑا وقت دیاجائے۔ایس ایچ او نے کہا کہ جوڈیشل کرناہے تاکہ محکمہ اینٹی کرپشن والے اپنا پراسس کرکے لے جاسکیں۔

بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، شعیب شاہین نے کہا کہ بتایا جائے پولیس چاہتی کیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ پولیس کہتی ہے جوڈیشل کیا جائے ۔وکیل نے کہا کہ پولیس کو کیا جلدی ہے ،کسی کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا ،کل الیکشن کا اعلان ہوا اور اسد قیصر کو گرفتار کر لیا گیا،اسد قیصر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،اسد قیصر کو اس کیس میں رہا کیا جائے ،اسد قیصر حفاظتی ضمانت بھی اپلائی کررہے ہیں،اینٹی کرپشن نے اسلام آباد پولیس سے مدد مانگی ہوتی تو الگ بات تھی ۔عدالت نے کہا کہ کچھ دن کا وقت دے دیتے ہیں ملزم کی منتقلی میں کچھ وقت بھی درکار ہوتا ہے ۔وکیل نے کہا کہ اسد قیصر کے پی کے جاتے رہتے ہیں انھوں نے گرفتار نہیں کیا ،اسلام آباد پولیس کو لکھ دیا کہ اسد قیصر کو گرفتار کیا جائے ۔عدالت نے کہا کہ یہ عدالت اسد قیصر کی ضمانت نہیں دے سکتی ۔

سیشن عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، پولیس اسد قیصر کو لے کر روانہ ہو گئی.عدالت نے اسدقیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دےدیا ،عدالت نے حکم دیا کہ اسد قیصر کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر اینٹی کرپشن کے پی پولیس قانونی کاروائی مکمل کرے،

شعیب شاہین نے اسد قیصر کی پیشی کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ ہوتے ہی پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو گرفتار کر لیا گیا ،اسد قیصر کو آج سے ایک ہفتے ہو جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا،
2020 میں ایک شکایت درج ہوتی ہے اور اس کا مقدمہ 2023 میں درج ہوتا ہے ، اسد قیصر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کا لیڈر ہونا جرم کا مرتکب ہونا ہے، سیاسی چوروں نے ریاست کا مذاق اڑایا ، قانون کا دہرا معیار عوام دیکھ رہی ہے، اور اس کا نقصان عوام کو ہو گا ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے اینٹی اسٹیبلشمنٹ گرفتار کرنے کے لیے رابطہ نہیں کر رہی ، مقدمہ اسلام آباد کا نہیں لیکن پھر بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ، پیچھے کون سے عناصر ہیں جو اسد قیصر کو گرفتار کر کے کسی کا راستہ ہموار کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو اس پر سوموٹو ایکشن لینا چاہیئے،

واضح رہے کہ اسد قیصر کو گزشتہ روز انکے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، اسد قیصر کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ،اسد قیصر اور محکمہ صحت کے 4 افسران کے خلاف گجوخان میڈیکل کالج میں خردبرد کا الزام ہے،ایف آئی آر محکمہ اینٹی کرپشن کے سابق تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 406 پی پی سی سمیت تین دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ گجوخان میڈیکل کالج صوابی میں الیکٹرو میگرافی مشین کی سی پی یو غائب کی گئی ہے، اسپتال کے لیے ناقص فرنیچر کی خریداری کی بھی اطلاع ملی تھی۔معاملہ کی تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار پائے گئے اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

اسد قیصر مولانا سے کیوں ملے؟ بڑا سیاسی سیٹ اپ،ہلچل مچ گئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

Shares: